11 فروری 2012 - 20:30

سعودی عرب میں شہری اور سیاسی حقوق کی تنظیم نے انسانی حقوق کے کارکنوں کےخلاف آل سعود کے تشدد آمیز رویے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: راصد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شہری اور سیاسی حقوق کی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت نے حال ہی میں انسانی حقوق کے کئي کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی ہے۔

اس بیان میں کہا گيا ہے کہ یہ اقدامات انسانی حقوق کے کارکنوں کو خوف و وحشت سے دوچار کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کا نیوز چینل العربیہ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل ون سے تعاون کررہا ہے۔

شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العربیہ نےشام کےبارے میں جو دستاویزی فلم نشر کی ہے وہ اس سے پہلے صہیونی ریاست کے ٹی وی چینل ون سے نشر کی گئي تھی۔

اس فیلم کا العربیہ سے نشر ہونا ظاہر کرتا ہے کہ صہیونی ریاست اور سعودی عرب کے مابین تعاون ہےاور یہ فلم سعودی عرب کے بجٹ سے بنائي گئي تھی۔ .......

/169